سلیم جس کی پٹائی گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں ہوئی تھی کو بیف لے جانے کے جرم میں گرفتار کرلیاگیا

ناگپور: ناگپور رورل پولیس نے بی جے پی کارکن سلیم شاہا جس کو مبینہ طور پر گاؤ رکشکوں ہفتہ کی اوائل میں زدکوب کیاتھا کو بیف رکھنے کے جرم میں مہارشٹرا کے مویشی تحفظ (ترمیم شدہ) ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔شاہا کو 12جولائی کے روز چند لوگوں نے بیف لے جانے کے شبے میں پیٹاتھا۔

پولیس نے فارنسک لیباریٹری رپورٹ کے مطابق کہاکہ جو گوشت شاہا لے جارہا تھا وہ دراصل بیف تھا۔پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے سپریڈنٹ آف پولیس ( ناگپور رورل) شیلیش بالکوڈے نے کہاکہ شاہا کو پچھلی رات میں گرفتار کرلیاگیا او رضلع کے نارکھیڑ مجسٹریٹ عدالت میں پیش کش کے بعداس کو ایک روز کی پولیس حراست میں بھیج دیاگیا۔

ایس پی نے کہاکہ پولیس اس کی تحویل میں توسیع کے لئے عدالت میں منگل کے روز درخواست پیش کریگی انہوں نے مزیدکہاکہ جلال کھیڈا پولیس اسٹیشن کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ۔چالیس سالہ شاہا ضلع ناگپور کے کاٹول ٹاؤن کا رہنا والا ہے‘ جب وہ موٹر سیکل پر اپنے گھرواپس لوٹ رہا تھا تب پانچ سے چھ لوگوں نے مل کر اس بھارسینگی بس اسٹاپ کے قریب روکا اور تلاشی لینے کے بعد 12جولائی کو بیف لے جانے کے شعبہ زدکوب کیاتھا۔

شاہ کے گھر والوں نے تاہم کہاکہ انہیں نہیں معلوم تھا وہ کیالے جارہے ہیں۔ ابتداء میں تو گھر والوں نے فارنسک رپورٹ پر یہ کہتے ہوئے کچھ کہنے سے انکا ر کردیا کہ وہ پہلے سے ہی ’’ مشکلات میں‘‘ ہیں۔ایک رشتہ دار نے کہاکہ مگر ’’ سلیم کو اس بات کا اطلاع نہیں تھی کہ وہ کیالے جارہا ہے‘‘۔

ناگپور رورل بی جے پی صدر راجیو پوٹدار نے کہاکہ شاہا کو پارٹی سے نکال دیاگیا ہے۔شاہا کی پٹائی اور اسپتال میں شریک کئے جانے کے بعد چار لوگ اشوین ‘ راجیشوار تائیوڈے‘ مورییشوار تنڈورکر‘ جگدیشن چودھری کو حراست میں لیکر انہیں رضاکارانہ طور پر مفاد عامہ کو نقصان پہنچانے کے دفعات کے تحت ماخوذ کیاگیا ہے۔