سعودی بحران پر ٹوئٹ کرنے والے سعودی اسکالر کو جیل ۔ ویڈیو

جدہ۔ سلمان ال عود نامی 61سالہ سعودی اسکالر کو نامعلوم وجہہ کی بنیاد پر سعودی انتظامیہ نے چار ماہ کے لئے جیل بھیج دیا۔

عود نے مشرقی وسطی کے بحران پر ٹوئٹ کیاتھا جس کے بعد بناء کسی وضاحت کے سعودی انتظامیہ نے انہیں حراست میں لے لیا۔ممتاز اسکالر جو مسلم اسکالرس کی بین الاقوامی تنظیم سے بھی وابستہ ہیں کو نہ تو کوئی وکیل فراہم کیاگیا ہے اور نہ ہی ان پر کوئی مقدمہ درج ہے۔

اپنی گرفتاری کے خلاف حراست میں ہی بھوک ہڑتال کرنے والے عود کی خرابی صحت کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔ان کے بیٹے نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ عود کو اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔عود کے بیٹے عبداللہ عود نے کہاکہ ’’ عہدیداروں نے تو ہم سے کوئی بات کی ہے اور نہ ہی ہمیں کچھ بتایا ہے۔

ایک ماہ سے ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ ہم سعودی حکومت سے وجہہ طلب نہیں کررہے ہیں‘‘۔سال1994میں بھی مذکورہ اسکالر کو سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرنے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔