سشما سوارج کا گردوں کی تبدیلی کے لئے طبی معائنہ

نئی دہلی: خارجہ امور کی وزیر جو گردوں کے مرض میں مبتلاء کا جمعرات کے رو ز گردے کی تبدیلی کے پیش طبی معائنہ کیاگیا اور ڈاکٹر نے کہاکہ گردے کا عطیہ دینے والوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔ڈاکٹرس کے مطابق سشما سوارج ہرروز اے ائی ایم ایس کو صبح تشخیص کے لئے آرہی ہیں اور شام کو گھر واپس چلی جارہی ہیں۔

ایک سینئر ڈاکٹر نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ ’’ وہ آج صبح اپنی ذیباطیس اور گردے کے مرض کے متعلق تشخیص کے لئے ائی تھیں اور شام کو گھر واپس چلی گئیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر کے لئے گردوں کا عطیہ دینے والے کای تلاش جاری ہے‘ اگر کوئی رشتہ دار جن سے وزیر کا خون کا رشتہ ہو تو وہ گردے کی تبدیلی میں آسانی ہوگی۔دیکھتے ہیں کیا ہوگا۔

ابتداء میں اے ایم ائی ایس کے ڈاکٹرس نے کہاکہ متبادل گردہ ملنے پر سشما سوارج کو پندرہ تا بیس روز انتظار کرنا پڑیگا۔ وزیر جس کو 7نومبر کو دواخانہ میں شریک کیاگیا تھا وہ ضرورت کے مطابق ڈائلسیس کے لئے دواخانہ آتی ہیں۔سشما سوارج نے چہارشنبہ کے روز ٹوئٹ کے ذریعہ یہ اطلا ع دی کہ’’ میں اے ائی ایم ایس کڈنی فیل ہوجانے کی سبب شریک ہوں‘ فی الحال میرے ڈائلسیس چل رہا ہے۔

کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لئے طبی تشخیص کی جارہی ہے۔ لارڈ کرشنا میری مدد کریں گے‘‘۔سشما سوراج کے علاج میں ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم لگی ہوئی ہے۔اپریل کے مہینے میں بھی سشما سوراج کئی ہفتوں تک سینے میں دباؤ کی وجہہ سے اے ائی ایم ایس میں علاج کے لئے شریک رہ چکی ہیں۔