راہل گاندھی ہندوستان کے اگلے وزیر اعظم ۔ نریندر مودی ان سے خوف زدہ : سابق وزیر خارجہ پاکستان 

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر خارجہ رحمن ملک نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو ہندوستان کے رافیل جہاز کے اسکام کا انکشاف کرنے کا سہرا باندھتے ہوئے کہا کہ وہ پڑوسی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہیں ۔ رحمان ملک نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ راہل گاندھی کو رافیل جنگی طیارے سودہ میں مبینہ بن عنوانیوں کا انکشاف کرنے کا سہرا دیا اور کہاکہ وہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان ہوجائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی اگلے وزیراعظم بننے والے ہیں ۔ اس لئے عوام کو ان کا احترام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر راہل اپنے پریس کانفرنسوں میں دانشمندی او رعقلمندی کی باتیں کرتے ہیں ۔مسٹر رحمان ملک نے کہا کہ نریندر مودی ان سے خو ف زدہ ہیں ۔ٹوئیٹر پر ان کے اس ٹوئیٹ کی سخت مخالفت کی جارہی ہے اور کچھ لوگوں نے نازیبا الفاظ کا استعمال کرناشروع کردیا ۔

جئے دیپ نامی ایک شخص نے لکھا کہ ’’ اگر آپ راہل گاندھی سے اتنا پیار کرتے ہیں تو انہیں تحفہ سمجھ کر اپنے ملک لے جائیے اور پاکستان کا وزیر اعظم بنا دیجئے ۔ ہمارے پاس ایک بہترین وزیر اعظم ہے اور ہمیں سے کوئی غیر ضروری مشوروں کی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنی گندی ناک ہندوستان کے معاملوں میں ٹانگ اڑانے کے بجائے پاکستان کی معیشت کا خیال رکھیے ۔‘‘

اس کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ مودی حامیوں سے کیا امید کی جاسکتی ہے ۔ مسٹر راہل گاندھی کو پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے رافیل سودہ میں بد عنوانیوں کا پردہ فاش کیا ہے ۔اگر راہل گاندھی جی اسی طرح کام کرتے رہیں گے تو وہ اگلے وزیر اعظم بن جائیں گے ۔‘‘