راہل گاندھی سے شادی کی افواہوں پر ادیتی سنگھ کا اظہار ناراضگی

لکھنؤ : سوشل میڈیا پر فرضی خبریں پھیلا کر کس طرح عوام کو گمراہ کئے جانے کا کھیل عروج پر ہے۔اس کی ایک مثال اس وقت سامنے آئی جب کرنا ٹک اسمبلی الیکشن میں راہل گاندھی کی شبیہ خراب کرنے کی غرض سے یہ افواہ خبر پھیلائی جارہی ہے کہ ان کی شادی رائے بریلی سے کانگریس ممبر اسمبلی ادیتی سنگھ سے ہورہی ہے ۔

ادیتی سنگھ نے اس خبر پر سخت غم غصہ کا اظہار کیا ۔اور کہا کہ راہل گاندھی میرے راکھی والے بھائی ہے اور اس طرح کی افواہوں کا مقصد میری اور ان کی شبیہ خراب کرنا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جان بوجھ کر اس طرح افواہ پھیلا جارہی ہے ۔ادیتی سنگھ نے مزید کہا کہ میری اور راہل گاندھی کی شادی کی خبر ایک پروپیگنڈہ ہے جس کا مقصدکا نگریس قیادت اور کارکنان کے دھیان کو ہٹانا ہے جو سخت محنت کر رہے ہیں ۔

‘‘انھوں نے یہ جھوٹی خبر پھیلا نے والوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ۔‘‘سوشل میڈیا پر ادیتی سنگھ کے اہل خانہ او ر راہل گاندھی کی تصویر کو شےئر کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان گاندھی خاندان کو کئی دہائیوں سے جانتا ہے او ریہ تصویر حالیہ ملاقات کی ہے۔واضح رہے کہ ادیتی سنگھ کے والد پانچ مرتبہ رائے بریلی سے ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں ۔ادیتی امریکہ کی ڈیوک یونیور سٹی سے منیجمنٹ گریجویٹ کیا ہے ۔