حیدرآباد کی پہلی خاتون اولہ ڈرائیور ہیما بند و سے ایک ملاقات

حیدرآباد: تمام تنقیدوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہیما بند و شہر کی پہلی خاتون ڈرائیور نے اولہ میں شمولیت اختیار کی ۔

مذکورہ 34سالہ خاتون ہیما بندو نے اسکول میں منیجنگ ڈائرکٹر کی ملازمت چھوڑ کرمردوں کے غلبہ والے پیشے کو اختیار کیا۔ان کا مقصد اس نظریہ کو غلط ثابت کرنا تھا جو عورتوں کو بعض پیشوں سے دور رکھنے کی کوششوں کو فروغ دیتا ہے۔

بدتمیز مسافرین کو قائل کرنے میں بند و نے کافی شواریوں کا سامنا کیا ہے وہ کسی ٹرپ کے لئے ڈرائیور کی حیثیت سے گئی ۔

ان کا تجربہ خاتون مسافرین کے ساتھ بہتر رہا کیونکہ وہ ایک خاتون ڈرائیور کو دیکھ کر کافی مطمئن تھیں جبکہ مرد حضرات اس بات کو ہضم کرنے سے قاصر رہے۔

بندو نے کئی بار نشہ کی حالت میں دھت مسافرین کو بھی ان کی منزل تک پہنچانے کا خطرہ بھی اٹھایاہے۔