جیسے کو تیسا۔ اویسی کے ’جوکر والے تبصرے‘ پر پرنس توسی کا ردعمل

حیدرآباد۔مغل حکمران کا بہادر شاہ ظفر کے خودساختہ وارث پرنس یعقوب حبیب الدین توسی نے ایک انٹرویو کے دوران مسلم پرسنل لاء بورڈ اور اویسی بردران کو تنقید کانشانہ بنایا۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد اویسی اور ان کے خاندان کو مسلم کمیونٹی کا نمائندگی کرنے پر انہوں نے نے رکن پارلیمنٹ حیدرآباد پر کے خلاف نازیبا الفاظ کااستعمال کیا۔

وہ اسد الدین اویسی کی جانب سے توسی کو ایک انٹرویو کے دوران ’جوکر‘ قراردئے جانے پر ردعمل پیش کررہے تھے

توسی نے خود کو مغل حکمران بہادر شاہ ظفر کے پڑ پوترے کے طور پر پیش کیاہے۔ توسی نے کہاکہ ’’ میرے پاس عدالت کی ڈکری موجود ہے جس میں میرا نسب پیش کیاگیا ہے۔

پرنس آف مغل کے فیس بک پیج پر تمام دستاویزات اور اس کی تفصیلات کا آپ مشاہدہ کرسکتے ہیں‘‘۔

توسی کادعوی ہے کہ وہ یعقوب عارف الدین کے بیٹے ہیں جن کی والدہ لیلیٰ عمانی تھیں‘ جو آخری مغل باشادہ کی پڑ پوتری تھیں‘ جن کے 49بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔