تاج محل‘ اورنگ زیب ‘ اکبر ہندوستانی تہذیب کا حصہ نہیں ہیں۔ بی جے پی ایم ایل اے سنگیت سوم

میرٹھ۔بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم جو اپنے متنازع بیانات کے متعلق کافی مشہور ہیں نے آج کہاکہ تاج محل ‘ اکبر‘ بابرہندوستانی تہذیب کا سیاہ باب ہیں۔

میرٹھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ‘ سوم نے دعوی کیا کہ شاہ جہاں ہندوؤں کا صفایا کرنے اور اپنے باپ کو قتل کرنے کاکام کیاہے تو کس طرح انہیں ہندوستانی تاریخ میں شامل کیاجاسکتا ہے۔

تاج محل کو ٹورسٹ لسٹ سے ہٹانے کے متعلق اترپردیش حکومت کے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے سوم نے پرزور انداز میں کہاکہ تاریخ کو بدلا جائے گا۔سنگیت سوم نے کہاکہ مغلوں کا تعاون ہندوستان کی تاریخ میں غیر اہم ہے۔سوم نے کہاکہ سابق میں جس ہندوستان کی تاریخ کو مسخ کرنے کاکا م کیاجاتا رہا ہے اس کو احیاء اترپردیش حکومت عمل میں لارہی ہے۔

اور بتایا کہ رام‘ شیواجی راؤ اور دیگر کے ناموں کو اترپردیش حکومت کتابوں میں شامل کررہی ہے۔حالیہ دنوں میں اترپردیش کی ٹورسٹ بک لٹ کی اجرائی عمل میں لائی گئی جس میں ادتیہ ناتھ کی گورکھپور مندر کو شامل کیاگیا ہے مگر تاج محل موجود نہیں ہے۔

اترپردیش بی جے پی کے ترجمان انیلہ سنگھ نے کہاکہ سوم نے یہ بیان شخصی طور پر دیا ہے۔

ویڈیو کامشاہدہ کریں