بی جے پی ائی ٹی سل کی کارستانی‘ اٹی ٹی سل کے ایک سابق ورکر کا انٹرویو۔دھرو راٹھی کا خلاصہ

سوپر 150ایسے لوگ ہیں جو بی جے پی ائی ٹل سل کے ماہرین ہیں‘ جو بی جے پی یا نریندر مودی کے خلاف میں بات کرتاہے تو یہ سوپر 150ٹرول کرتے ہیں۔بی جے پی ائی ٹی سل کے سابق ملازم مہاویر نے دھرو راٹھی کے ساتھ انٹرویو میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ فیس بک ‘ ٹوئٹر ‘ یوٹیوب کے علاوہ ایسی بہت ساری ویب سائیڈس ہیں جس پر بی جے پی ائی ٹی سل کا قبضہ ہے اور وہ جب چاہئے تب ملک کے فرقہ وارنہ ماحول کو خراب کرسکتے ہیں۔

مہاویر نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں فیس بک پر بی جے پی ائی ٹی سل کے پیچ بنے ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ آرمی‘ عظیم شخصیتوں‘ اداکاروں اور ہندو مسلم ناموں کے بیشتر فیس بک پیچ پر بی جے پی ائی ٹی سل کا قبضہ ہے۔

مہاویر نے بتایا کہ کس طرح بی جے پی ائی ٹی سل معمولی واقعہ کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دیکر نفرت پھیلانے کے لئے اس کا استعمال کرتا ہے۔دھروراٹھی نے انکشاف کیا کہ انڈین آرمی کے نام سے بے شمار پیج بنے ہوئے ہیں۔

ائی ٹی سل کا منصوبہ محض نفرت پھیلانے کا۔ بے روزگاری کی وجہہ سے نوجوان بی جے پی ائی ٹی سل سے جڑ رہے ہیں۔ زیادہ تر نوجوان اپنی تصویر کے بغیر پیچ چلاتے ہیں۔ توگاڑیہ‘ بھگوت کے بچے بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ہم یہاں پر کام کرتے ہیں اور نفرت پھیلانے کاکام کیاجاتا ہے۔

یومیہ ایک ہزار روپئے کی ادائی۔ سوپر150کو زیادہ۔ امیت مالویاکو لاکھوں کروڑ ہا روپئے ادا کئے جاتے ہیں۔بی جے پی دولت مندوں کی پارٹی ۔جی او موبائیل فون سب سے بڑا ہتھیاربنا ہوا ہے بی جے پی کا۔ مودی جی کی برانڈنگ کے لئے استعمال ہوگا۔ایک جھوٹ اگر سو بار بولیں گے تو وہ سچ میں بدل جاتا ہے۔

مسلمانوں کی حمایت میں ایک بھی پوسٹ اگر ڈالیں گے تو آپ کو پاکستانی ایجنٹ قراردینے میں دیر نہیں کریں گے۔دنگے پھیلانے والے نہیں بلکہ محبت پھیلانے والے شامل ہوجائیں۔ اے بی پی نیوز‘ زی نیوز‘ سدرشن چیانل کو خرید لیاگیاہے۔مکمل ویڈیو دیکھیں اور جانیں بی جے پی ائی سل کی حقیقت۔