بھاری بارش کی وجہہ سے تاج محل کے اندرونی حصہ کا پلر مہندم

اگرہ۔ بھاری بارش کا ریاست اترپردیش کے مختلف حصوں میں اثر پڑا‘ جمعرات کے روز اس کی وجہہ سے دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کی وجہہ سے مشہور تاج محل کا باب الدخلہ کا ایک پلر مہندم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق عمارت کے جنوبی باب الدخلہ کا ایک پلر جمعرات کے روز بھاری بارش کی وجہہ سے مہندم ہوگیا۔واقعہ کے زد میں کسی کے آنے کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بارش کے متعلق ایک او رحادثے میں اگرہ سے 50کیلومیٹر کے فاصلے پر تین بچے چہارشنبہ کے روز متھر اضلع میں ٹین کی چھت گرنے کی وجہہ سے ہلاک ہوگئے۔ مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متوفی بچوں کے والدین جو یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں گھر پر موجود نہیں تھے۔

اس کے علاوہ کئی علاقوں نندگاؤں‘ ورینداون ‘ کوسی کلان اور متھرا ضلع میں فصلو ں کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے