بھارت ماتا کی جئے ‘ نہ بولنے والے پاکستانی۔ بی جے پی ایم ایل اے وکرم سینی کی ایک بار پھر اشتعال انگیزی

کھتولی ۔ مقامی بی جے پی رکن اسمبلی نے ایک بار پھر اشتعال انگیزبیان میں کہاکہ بھارت ماتا کی جئے وبندے ماترم نہ بولنے والے پاکستانی ہیں۔یوپی ڈے کے موقع پر ضلع پنچایت کانفرنس ہال میں ایک ایل اے وکرم سینی نے اشتعال انگیز بیان کے آخر میں وہاں موجو د عوامی نمائندوں اورافسران سے بھارت ماتا کی جئے او روندے ماترم نعرے لگانے کے لئے کہا اور آٰاز ہلکی ائی تو بولے کے کیا منھ میں پھوڑا ہوگیا ہے ۔

انہو ں نے دوبارہ نعرہ لگاکر اپنے ساتھ بولنے کو کہا اس پر بھی جب آواز تیز نہیں ائی تو تیسرے بار نعرہ لگانے سے قبل بولے کے اس مرتبہ اگر کوئی وندے ماترم وبھارت ماتا کی جئے نہیں بولے گا تو وہ پاکستانی ہی ہوگا۔ ان کے اس بیان سے عوامی نمائندے او ر افسران ششدرہ گئے ۔ البتہ کسی نے کوئی احتجاج نہیں کیا۔ ایم ایل اے وکرم سینی ایسے اشتعال انگیز اور نفرت آمیز بیان اکثر دیتے رہتے ہیں جن پر کاروائی نہ ہونے کے سبب ان کے حوصلے بلند ہیں اور اشتعال انگیزی بھی جاری ہے۔

اس سے قبل انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں کو ہر دن ایک نہ ایک امتحان سے گزرنا پڑتا ہے جبکہ افسران کو صرف ایک دن میں ایک بار ہی امتحان سے گزرنا پڑتا ہے کام ہوجانے پر افسران پاس ہوجاتے ہیں اور کام نہ ہونے پر فیل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایم ایل اے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ اس ایک ہی تو ہے جو ہیلی کاپٹر سے آتا ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہاکہ وہ وزیراعلی کے حکم کی تعمیل کو عملی جامعہ پہنانے میں سرگرم ہیں۔ بدمعاش کے ہاتھ پیر توڑ رہے ہیں اور گولیاں مار کر جرائم پر قابوپارہے ہیں۔

ڈی ایم جی ایس پر یہ درشنی نے کہاکہ 24جنوری 1950کو ریاست کا نام اترپردیش رکھاگیا انہوں نے بتایاکہ یوپی میں97000مواضعات ہیں اور700نگر پالیکائیں سرگرم عمل ہیں۔ پہلی بار یوپی ڈے منانے کے موقع پر منعقد تقریب میں ایم پی ‘ ایم ایل اے وڈی ایم نے ضلع میں قریب 86کروڑ کی 101اسکیموں کاسنگ بنیاد رکھا اور عوامی نمائندوں نے حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی کام تیزی سے جاری رہیں گے۔ ساتھ ہی عوام کو اپنے حقوق کے لئے بیدار رہنے کی اپیل بھی کی او رملک کے تئیں اپنے فرض کی ادائیگی کی بھی تلقین کی۔

ایم سنجیو بالیاں‘ ایم پی کنور بھتیندر سنگھ ‘ مظفر نگر رکن اسمبلی کپل دیو اگروال ‘ ایم ایل اے امیش ملک ‘ ضلع پنچایت چیرمن آنچل تو مرووغیرہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر عوامی نمائندوں سمیت سبھی محکموں کے انتظامی افسران موجود رہے۔