بوگس ووٹوں کے متعلق انگریز ی نیوز چیانل کا بڑا خلاصہ۔ وائیرل ویڈیو

حیدرآباد۔ ان دونوں سوشیل میڈیا پر ایک انگریزی نیوز چیانل کا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہا ہے ۔

مذکورہ چیانل کے کیمر ہ مین اور رپورٹرنے پرانے شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر موجودہ بوگس ووٹرس کا پردہ فاش کیاہے۔

تلنگانہ میں7ڈسمبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے رائے دہی مقرر کی گئی ہے ۔

بوگس رائے دہی کی روک تھا م کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن کے اقدامات صفر کے مترادف ہے۔ نیوز چیانل کی خبر کے مطابق ایک یاقوت پورہ اسمبلی حلقہ میں چالیس ہزار سے زائد بوگس ووٹرس ہیں۔

حالانکہ اس کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن سے نمائندگی بھی کی گئی ‘ اس کے باوجود بھی ایسا لگ رہا ہے کہ بوگس ووٹرس کا جو معاملہ ہے وہ اب بھی ختم نہیں ہوا۔

اس انگریزی نیوز چیانل کے رپورٹر نے اس ویڈیو فوٹیج میں ان گھر وں کی بھی نشاندہی کی ہے جہاں پر بوگس ووٹرس کے ناموں کا اندراج کیاگیا ہے۔ جبکہ ان گھروں میں ووٹرس ندارد ہیں۔ایک مکان نمبر میں سو سے زائد لوگوں کے ناموں کا اندراج کرایاگیا ہے۔

نیوز چیانل کا دعوی ہے کہ بوگس ووٹرس کا استعمال کرنے کی غرض سے ان ناموں کا اندراج کرایاگیا ہے ۔