بدعنوانی معاملہ : ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق گرفتار

کوالالمپور : ملیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو بد عنوانی کے الزامات کے تحت گرفتا ر کرلیا ہے ۔ملکی سکیوریٹی ذرائع کے مطابق رزاق کو بد عنوانی کے خلاف چھان بین کرنے والے ملکی ادارہ کے تفتیش کاروں نے اپنی حراست میں لیا ہے ۔

سرکاری کمپنی ون ایم ڈی بی میں ہوئے کروڑوں ڈالر کی بدعنوانی کے معاملہ میں ان کے خلاف عدالت میں الزامات طے کئے جانے کا امکان ہے ۔ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق نجیب رزاق کو ایک کارروائی کے دوران باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

ایک اعلی سکیوریٹی اہل کار نے اس کارروائی کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ نجیب رزاق کو ملیشیا کے اینٹی کرپشن کمیشن کے اہل کاروں نے گرفتار کر کے

ایم اے سی سی کے ہیڈ کوارٹرز میں پہنچادیا ہے ۔یہ اہل کار چارایسی کاروں میں سوار ہوکر رزاق کو گرفتار کرنے آئے تھے جن پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں تھی ۔دریں اثناء ان کے ایک ساتھی کو بھی حراست میں لیاگیا ہے۔

ملیشیا کے اینٹی کرپشن کمیشن کے اہل کار نے اپنانام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ نجیب رزاق کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیاگیا او راس سلسلہ میں جلد ہی یہ اینٹی کرپشن کمیشن ایک باقاعدہ بیان جاری کرنے والاہے ۔نجیب رزاق پر الزام ہے کہ ’ون ایم ڈی بی ‘ نامی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سے کی جانے والی رقوم کی مبینہ چوری او رمنی لانڈ رنگ سے ہے ۔

اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن کمیشن کے تفتیشی کاہرین نجیب رزاق کے سویتیلے بیٹے رضا عزیز سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے ۔رضا عزیز امریکہ میں ہالی ووڈ فلمی صنعت کے ایک معروف پروڈیوسر ہیں ۔

نجیب رزاق کے خلاف مبینہ بد عنوانی کی چھان بین اس وقت بھی جاری تھی جب وہ اقتدار میں تھے ۔لیکن تب یہ تفتیشی عمل روک دیا گیا تھا ۔جب سے ۹؍ مئی کے عام الیکشن کے بعد کوالالمپو ر میں نئی حکومت اقتدار پر آئی ہے ۔رزاق کے خلاف کرپشن کے الزاما ت میں یہی تفتیش دوبارہ شروع کی جاچکی ہے ۔او رآج ان کی گرفتار ی بھی اسی عمل کا حصہ ہے ۔