اوٹاہ۔اسپتال کے قواعد پر کام کرنے والی نرس کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی۔ مدد کے لئے گوہار لگاتی ہوئی نرس۔ ویڈیو

اوٹاہ۔ امریکہ کے اوٹاہ میں واقعہ ایک اسپتال کی نرس کو وہاں کے قواعد پر کام کرنے کے سبب پولیس کی بدسلوکی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مذکورہ ویڈیوجس میں پولیس اس نرس کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے جس نرس نے نیم بیہوشی کے عالم میں پڑے شخص کے خون کے نمونے دینے سے انکار کردیاتھا۔

انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق پولیس تحقیقات کے مقدس سے ایک شخص کے خون کے نمونے حاصل کرنا چاہتی تھی۔

یہ واقعہ اسی سال جولائی 26کو پیش آیاتھا۔تاہم اسپتال کے قواعد کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے جب خون کے نمونے دینے سے انکار کیاتو پولیس نے اس کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی۔خبر یہ بھی ہے کہ عورت نے کہاکہ ’’ یہاں پر کچھ اس طرح ہے کہ تما م لوگوں کو اس اسپتال کے قواعد کو قبول کرنا ہوگا۔

ان میں تین چیزیں ہیں جو ہمیں ایسا کرنے کی منظوری دیتی ہے اور وہ یہ ہے کہ مریض کے متعلق آپ کے پاس الکٹرانک وارنٹ ہونا چاہئے‘ یا مریض کا راست تعلق ہوجرم سے یاپھر مریض زیر تحویل ہو‘ اگر ایسا نہیں تو ہم یہ کام ہرگز نہیں کرسکتے‘‘ ۔

نرس نے مزیدکہاکہ ’’ میں صرف وہ کررہی ہوں جو مجھے کرنا چاہئے‘‘۔ نرس کا ایک ساتھی جو اسپیکر فون پر تھا اس تمام بحث کو وہ سن رہا تھا۔ نرس نے پولیس افیسر سے یہ بھی کہاکہ’’ سر آپ بہت بڑی غلطی کررہے ہیں۔آپ بہت بڑی غلطی کررہے ہیں کیونکہ آپ ایک نرس کو دھمکیا ں دے رہے ہیں‘‘۔

اس تمام بحث کو نذر انداز کرتے ہوئے ایک پولیس افیسر نے نرس کے ساتھ ہاتھا پائی کی ‘ کھینچا اورہتھکڑیاں لگی اسی دوران وہ چلاتی رہی ’’ میری مدد کریں۔ میں نے کچھ غلط نہیں کیاہے‘‘۔ پولیس کار میں زبردستی نرس کو بیٹھاتے ہوئے وقت اس کو یہ صاف طور پر کہتے ہو سنا جاسکتا ہے کہ’’ اسٹاپ اسٹاپ ‘ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ یہ جنونیت ہے‘ مہربانی کریں سے ‘ آ پ مجھے تکلیف پہنچارہا ہے‘‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=MHWXqZQ2_Rw

جس مریض کے خون کا نمونہ پولیس کو چاہئے وہ دراصل ایک ٹرک ڈرائیور ہے جس نے اپناٹرک ایک گاڑی پر چڑھا دیا ہے جس کی وجہہ سے ایک فرد کی موت واقعہ ہوگئی ہے۔ویڈیو وائیرل ہونے کے ساتھ ہی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے اور واقعہ میں ملوث پولیس افیسر کو انتظامی چھٹیاں پر بھیج دیا۔