اونناؤ عصمت ریزی کیس۔بی جے پی رکن اسمبلی کے بھائی کو بچانے کی کوشش سامنے ائی

اونناؤ۔ زیر تحویل متاثرہ کے والد کی موت کے ضمن میں منگل کے روز تمام پانچ ملزمین بشمول بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی کو اونناؤ جیل بھیج دیاگیا۔چہارشنبہ کے روز پولیس اس ضمن میں ریمانڈ کی درخواست پیش کریگی۔

قبل ازیں ایس پی کرائم دنیش سنگھ کی زیر قیادت لکھنو کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے اونناؤ سے بی جے پی ایم ایل کے بھائی اتل سنگھ او ردیگر تین ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیاتھا۔

این ڈی وی میں شائع خبر کے مطابق گھر والو ں کی شکایت کے بعد جاری ایف آئی آر میں ایم ایل اے کے بھائی کانام درج نہیں ہے۔ جبکہ دوسرے طرف حملے کے متعلق تحریری شکایت میں اس کانام شامل کیاگیاہے۔

یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ کے خلاف عصمت ریزی کے الزاما ت عائد کرنے والی متاثرہ کے والد کو پولیس تحویل میں پیر کے روز موت ہوگئی تھی۔

اتوار کے روز عصمت ریزی کی متاثرہ اپنے فیملی ممبرس کے ساتھ اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے گھر کے سامنے لکھنو میں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی اور الزام یہ تھا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اس کی عصمت لوٹی ہے۔

بعدازاں متاثرہ کے والد کو موقع سے پولیس نے تحویل میں لے لیاتھا۔ تاہم اتوار کی رات کو پیٹ میں درد اور قئے کرنے کی وجہہ سے اسپتال میں داخل کیاگیاتھا جہاں پر وہ پیرکی اولین ساعتوں میں فوت ہوگیا۔