اور مسلم نوجوان پر شر پسندوں کا حملہ

ٹرین میں سفر کررہے دارالعلوم وقف کے طالب علم کو بری طرح پیٹ کر نیم مردہ کردیا
سلطان پور۔ ششماہی چھٹی ختم کرکے بیگم پور ایکسپریس سے دیو بند جارہے طالب علم پر شر پسندوں نے حملہ کرکے بری طرح زدوکب کیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق دارلعلوم وقف دیوبند کا طالب ععلم نجیب اللہ واپس دیو بند جارہا تھا۔

جب ٹرین سلطان پو راسٹیشن پہنچی توچار کی تعداد میں شرپسند ائے اور سے الجھنے لگے اور غلط زبان کا استعمال کرتے ہوئے اس کے بیگ کو لے کر بھاگنے لگے۔ طالب علم نے ان شر پسندوں سے کہاکہ میرے بیگ کو کیوں لے جارہے ہوں تو ان لوگوں نے کوئی توجہہ نہیں دی۔

جب وہ بیگ لینے کے لئے ٹرین سے اتر ان شرپسندوں کے قریب گیا تو اسے پکڑ کر مارنے لگے اور گالیاں دینی شروع کردی‘ مارپیٹ کر نیم مردہ کردیا او ربیگ کوپھاڑ کر سامان بکھیر دیا او چلے گئے۔ زخمی طالب علم پلاموں ضلع جھارکھنڈ کا رہنے والا ہے ۔

چھ سال تک درس نظامیہ کی تعلیم حامعہ اسلامیہ ‘ مدن پورہ بنار س میں حاصل کرچکا ہے۔ خوفزدہ طالب علم نجیب اللہ نے اس اوقعہ کی اطلع اپنے سابق استاذ مولانا رضوان معروفی استاذ حدیث جامعہ اسلامیہ مدن پورہ بنارس کو دی۔

انہوں نے فوراً جمعیت علماء سلطان ھور کے سکریٹری مولانا سراج ہاشمی سے سلطان نپور میں رابطہ کیا‘ طالب علم نجیب اللہ سے ملنے کے لئے جمعیتہ کے سکریٹری کچھ رفقاء کے ساتھ گئے تومعلوم ہوا کہ وہ طالب علم اتنا گھبرایا ہوا تھا او رخوفزدہ تھا کہ کہیں شر پسند دوبارہ آکر اس کی مزیدپٹائی نہ کردیں‘ جو بھی ٹرین ائی‘ وہ اس پر سوارہوگیا اور رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ لکھنو پہنچنے کے قریب ہے۔