اترپردیش میں عورت کی عزت لوٹنے کے الزام میں خودساختہ سادھو کی گرفتاری

سیتا پور۔جمعرات کے روز پولیس نے بتایا کہ اترپردیش کے ستیا پور ضلع میں مصریک علاقے سے ایک خودساختہ سادھو کو گرفتار کیاگیا ہے جس پر مبینہ طور سے ایک دلت عورت کی عصمت سے کھلواڑ کا الزام ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بابا سیارام داس جس کا مصریک میں ایک آشرم ہے اور وہ ایک لاء کالج بھی چلاتا ہے نے اٹھ ماہ سے ایک 19سالہ عورت کی مبینہ طور پر عزت لوٹی تھی۔پولیس افیسر نے کہاکہ مذکورہ خاتون کو پولیس نے اس وقت بچایاجب اس نے 100پر کال کرکے پولیس کو تمام کہانی سنائی ۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ عورت کا تعلق بھی اسی ضلع سے ہے۔متاثرہ عور ت نے اپنی شکایت میں دعوی کیا ہے کہ ملازمت کے سلسلے میں اس کی ملاقات لاء کالج کے منیجر رینٹو سنگھ سے ہوئی۔پولیس افیسر نے مزیدکہاکہ عورت نے اپنی شکایت میںیہ بھی دعوی کیاہے داس نے اس کو محروس رکھ کر اس کی عزت لوٹی ہے۔

عورت نے اپنے الزامات میں مزید کہاکہ رینٹو سنگھ نے اس کو بتایا کہ50000روپئے میں اس کو دولوگ دسرتھ او رشکلا کو فروخت کردیاگیا ہے جس کے ذریعہ وہ یہاں پر پہنچی ہے۔

ایس پی ستیا پور مرگیندر پرتاب سنگھ نے کہاکہ بابا سیارام داس کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے وہیں دسرتھ ‘ شکلا اور رینٹو سنگھ فرار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’آشرم ‘ کی تلاش او رتحقیقات جاری ہے۔

حالیہ دنوں میں خود ساختہ سادھوں کے ہاتھوں عصمت ریزی اور جنسی ہراسانی کے کئے واقعات منظر عام پر ائے ہیں

۔پنجاب ‘ ہریانہ کے بشمول نارتھ انڈیا کے مختلف حصوں میں بھاری بھگتوں کی بھیڑ رکھنے والے ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرومیت رام رہیم کو بھی حالیہ دنوں میں پنجکولا کی ایک عدالت نے دو سادھویوں کی عصمت ریزی کے کیس میں بیس سال کی سزاء سنائی ہے۔