اب گوہر خان نے عدم روداری کے متعلق بات کی

کلکتہ: اداکارہ گوہر خان نے کہاکہ انہیں اس بات کا شدت کے ساتھ احساس ہورہا ہے کہ ملک تیزی کیساتھ پسماندہ ہورہا ہے اور یہاں پر ضرورت سے زیادہ عدم روداری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

گوہر نے جب ان سے ہندوستان میں اخلاقی پالسینگ کے متعلق پوچھنے پر کہاکہ’’ مجھے حیرت ہورہی ہے کہ ایک ملک کے طور پر ہندوستان ترقی کے نام پر پسماندہ بنایا جارہا ہے۔ یہاں پر غیر معمولی طور پر عدم روداری میں اضافہ ہورہا ہے۔

سیاست دانوں کو اس کا سنجیدگی کیساتھ جائزہ لینا چاہئے‘‘۔ فلم بیگم جان کی اداکارہ نے کہاکہ یہاں پر خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم کی روک تھام کے لئے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔

اگر حکومت سخت قوانین نہیں بناتی ہے ‘ تو خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم کی روک تھام ممکن نہیں ہے ‘ پچھلے 70سالوں میں تبدیلی ائی ہے۔ خواتین اب زیادہ خود مختار ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ’’ جہاں تک میری بات ہے ‘ جو مجھے پسند ہے میں وہی کرونگی ۔

مگر جب تمام حالات کا جائزہ لیں گے ‘ کچھ لوگوں کے ذہن کی تبدیلی ضروری ہے‘‘۔