آر ایس ایس اور بی جے پی کو انتباہ دیتے ہوئے ممتا نے کہاکہ ’’ آگ سے کھیلنے کوشش نہ کریں‘‘

کلکتہ م۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اتوار کے روز سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے دائیں بازو تنظیموں جس میں وشوا ہندوپردیشد( وی ایچ پی) بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے خلاف کہاکہ وہ مغربی بنگال میں درگاپوجا کے موقع پر امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش میں’’ اگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں‘‘۔

انہوں نے اسٹیٹ سکریٹریٹ میں کہاکہ ’’ آر ایس ایس ‘ بجرنگ دل اور وی ایچ پی برانڈ۔ اگر وہ سمجھتے ہیں‘ وہ امن چھین کر بنگال کی تہذیب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے‘ مجھے صاف طور پر کہنے دیجئے کہ وہ آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ اچھے بن کر درگاپوجا کا اہتمام کریں‘‘۔

ممتا کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل ہی وی ایچ پی نے وجئے دشمی کے موقع پر ہتھیاروں کی پوجا کرنے کا اعلان کیا ہے ‘ باوجوداسکے کہ بنرجی نے پولیس کو اس قسم کے پروگرام کو روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔بنرجی نے کہاکہ ’’ جو بھی ہو چاہئے وہ میں ‘ ترنمول کانگریس‘ کانگریس‘ سی پی ائی ایم‘ بی جے پی ہو۔ میں کسی کو فساد برپا کرنے نہیں دونگی۔

پولیس سیاست کے ساتھ یہ کام کریگی۔ جو سیاست کے ساتھ سیاست نہیں کرتے انہیں سی بی ائی‘ ای ڈی ‘ فسادات او رسازشوں کاسامنا کرنا پڑیگا۔ یہ ان کا کھیل منصوبہ ہے‘‘۔ترنمول کانگریس سربراہ نے کہاکہ ہتھیاروں کے ساتھ ریالی غیرقانونی ہے اور اس قسم کی ریالی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے انتباہ دیاکہ’’ کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا‘‘۔ریاست کے ویسٹرن علاقے میں آر ایس ایس کی محاذی تنظیمیں جیسے ہندوجاگرن منچ نے 5اپریک کو گرانڈوسی میں رام نومی منائی جس میں دیکھا گیاکہ ہزاروں کی تعداد میں ہندو کارکنوں نے شرکت کی‘ جس میں اسکولی بچے بھی شامل تھے جو سڑک پر پیدل چلتے ہوئے ہاتھوں میں تیزدھار چمکتے ہوئے ہتھیار لہرارہے تھے۔

ممتا بنرجی نے پرزورانداز میں کہاہے کہ اکٹوبر 1کے روز ہونے والے یوم عاشورہ یعنی دس محرم کے روز درگامورتی کا نمرجن نہیں ہوگا۔