نئی دہلی:وی وی ائی پی ہیلی کاپٹر معاملت میں رشوت کے الزامات کاسامنے آنے کے بعد سابق وزیردفاع اے کے انٹونی نے آج صدر سونیاگاندھی کی مدافعت کی اور کہاکہ مذکورہ ہیلی کاپٹر کے حصول میں سونیاگاندھی کا کوئی رول نہیں ہے اور بی جے پی اس معاملے میں سونیا گاندھی کا نام گھسیٹ کر خود مذاق کا موضوع بن جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی قائدین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ سی بی ائی دو ماہ میں خاطیوں کو پتہ چلائی گی۔ایسا دعوی تحقیقاتی ایجنسی کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ سی بی ائی دراصل بی جے پی کے اشاروں پر کام کررہی ہے۔بی جے پی قائدین کے بیانات سے تو ایسا ہی ظاہر ہورہا ہے۔ان کے لئے یہ بات قابلِ افسوس ہے۔ سی بی ائی کی شبہہ کو اس طرح متاثر نہیں کیاجانا چاہئے
۔انہوں نے مزیدکہاکہ سونیاگاندھی کا کوئی رول نہیں ہے ۔ سونیا کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہیلی کاپٹر صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کے استعمال کے لئے تھے
۔ایک اطالوی عدالت نے خود بھی یہ بات واضح کردی ہے۔انہوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ سونیا گاندھی پر الزام عائد کرتے ہوئے بی جے پی قائدین ہنسی مذاق کا موضوع بن جائیں گے۔