گجرات کے کچ ضلع کے ہیڈکوارٹر بھوج میں پولیس نے میں پولیس نے گھر میں مبینہ طور پر گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں ایک71سالہ بزرگ کو آج گرفتار کرلیا۔
پولیس نے آج صبح شہرکے دادا پیر علاقے ایک مکان میں چھاپہ مارکر وہاں رکھا دس کلوگرام گوشت برآمد کیا۔اس معاملے میں عمر شیخ نامی 71سالہ بزرگ کو گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس انسپکٹر ایم جے بوجھا نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپے ماری کرکے عمر کو گرفتار کیاگیا۔
ابتدائی پوچھ تاچھ میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں اکبر مندھار یانام کے کسی شخص نے یہ گوشت دیا تھا۔اکبراسے فروخت کرنے کے لئے کسی دوسری جگہ سے لیاتھا اور عمرکو اسے رکھنے کے لئے دیاتھا۔
مسٹر بوجھا نے بتایا کہ گجرات میں مویشی تحفظ ایکٹ کے تحت گاؤ کشی ‘ گائے کا گوشت خریدنا اور فروخت پر پوری طرح پابندی ہے اور ایسا کرنے والے کے خلاف پچاس ہزار روپئے کا جرمانہ اور سات سال کی قید بھی ہوسکتی ہے۔