کیایہی قانون ہے؟ بجرنگ دلکارکنوں نے محروسین کو چھوڑنے کے لئے پولیس اسٹیشن پر کیاحملہ‘ ایس ائی زخمی

لکھنو:بجرنگ دل کارکنوں نے ہفتہ کے روز اگرہ پولیس اسٹیشن پر حملہ پر تاکہ پانچ محروسین کو چھوڑیاجاسکے اور کہاجارہا ہے کہ وہ بجرنگ دل کارکن ہیں جنھیں صدر بازار پولیس اسٹیشن میں محروس رکھا گیاتھا۔

بچانے کی کوشش کے دوران ایک پولیس افیسر پر بھی حملہ اور اس کی گاڑی کو بھی نذر آتش کردیاگیا۔انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق سشیل چندرا بھان ایس پی ‘ آگرہ شہر نے کہاکہ یہ حادثہ فتح پور سیکری کے رکن اسمبلی اودئے بھان سنگھ کے موقع سے جانے کے بعد پیش آیا۔

اسٹنٹ ایس پی شلوک کمار کے مطابق اقلیتی طبقے کے لوگوں کی مبینہ جنسی ہراسانی کے بعد پانچ لوگوں پر درج آیف ائی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے پانچ افراد کو حراست میں لیاگیا تھا۔

وہ لوگ اقلیتی طبقے کے لوگوں کے خلاف بھی ایف ائی آردرج کرنے کامطالبہ کررہے تھے۔ پولیس نے سینئر پولیس عہدیدار کے ساتھ بدسلوکی کے بعد احتجاجیوں کے خلاف ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔

جس کے پیش نظر مذکورہ کارکنوں نے ہفتہ کی شام کو گھر واپس لوٹ رہے شاہ گنج پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سنتوش کمار پر حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق کارکنوں نے پولیس اسٹیشن کا لاک آپ بھی توڑنے کی کوشش کی ہے۔