ویڈیو: اگر مسلمان دہشت گرد ہوتا تو ساری دنیاایک دن میں ختم ہوجاتی: شنکر اچاریہ اوم کار آنند

حیدرآباد:شنکر اچاریہ اوم کار آنندکا یک قدیم ویڈیو سوشیل میڈیا پر گھوم رہا ہے۔حیدرآباد میں جماعت اسلامی ہندکے جلسہ عام کے دوران تقریبا15000مرد او رخواتین سے خطاب کرتے ہوئے ‘ شنکر اچاریہ نے کہاکہ مسلمان ہندوستان کااٹوٹ حصہ ہیں اور پوری طرح غیرمنصفانہ بات ہوگی کہ مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگایاجائے۔

اس ویڈیو میں اوم کار آنند کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ ایک منٹ کے لئے یہ سونچیں کے اسلام دہشت گردی اور مسلمان دہشت گرد ہیں توسارے دنیا کو تباہ کرنے کے لئے انہیں صرف ایک دن کافی ہوگا۔انہوں نے آگے کہاکہ اپنے دور میں ہر بادشاہ کچھ نہ کچھ خطرناک جرم کرتا ہے۔

مگر اتفاق سے وہ ایک بادشاہ کی فطرت کا حصہ ہے۔مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ اورنگ زیب روڈ کا نام کسی اور کے نام سے تبدیل کردیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ اورنگ زیب نہا یت ظالم بادشا ہ اورسخت مخالف ہندوتھے تو کیاہندؤں کااس دور میں گذارا ممکن تھا۔انہوں نے کہاکہ اگر اسلام دہشت گردی کا مذہب ہوتا ‘ ہندو اس ملک میں رہ نہیں سکتے تھے۔پیش ہے ویڈیو

یہ ایک حقیقت ہے کہ ’’ مسلمان ‘‘ اور’’ دہشت گردی‘‘ کو ایک ساتھ جوڑنا نہایت غلط بات ہے۔

کوئی بھی دہشت گرد واقعہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا وجہہ بن رہا ہے اور دہشت گردوں کو مسلمانوں سے جوڑنے کاکام کیاجاتاہے