دبئی: اوبیر اڑنے والے ٹیکسی پیش کرنے جارہا ہے اور اس کے لئے پہلی ائیر کرافٹ ٹسٹ آڑان کا 20اپریل کو شاندار تجربہ بھی کیاگیا ہے۔صارفین اپنے کمپیوٹر یا موبائیل سافٹ ویر ایپلکیشن کے ذریعہ ارورا ای وی ٹی او ایل کے لئے اپنی خواہش ظاہر کرسکتے ہیں۔
اوبیر کے انجینئرینگ ڈائرکٹر مارک موری نے کہاکہ اوبیر پہلا الکٹراک ورٹیکل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ( ای وی ٹو او ایل) ائیرکرافٹ پیش کرنے جارہا ہے اور ارورا فلائیٹ سائنس کا اس پیشکش کے لئے تعاون حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ ای وی ٹی او ایل)شہری موبائلیٹی کو فروغ دینے کاکام کریگا۔
خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق ارورا کی ای وی ٹی او ایل کا نظریہ اس کے ہوائی جہاز XV-24A XPlaneپروگرام سے حاصل کیاگیا جو فی الحال امریکہ کے محکمہ دفع کے اندر شامل کرنے کے منصوبے میں ہے اور دیگر خود مختار ائیر کرافٹ جس کو کئی سالوں میں کمپنی نے تیار کیا ہے۔
ای وی ٹی او ایل کے مستقبل کے متعلق بات کرتے ہوئے سی ای او ارورا جان لنگ فورڈ نے کہاکہ یہ کافی بھروسہ مند کفایتی اور کم آواز والا ہوگا۔پہلی تجرباتی آڑان کے بعد 50ائیرکرافٹ کی تیاری سال2020تک مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیاگیاہے۔
اپنے اقدامات کے متعلق بات کرتے ہوئے اوبیر ے کے جنرل مینجر یو اے ای نے کہاکہ دبئی میں2020تک پہلا اوبیر ہوامیں اڑانی والی ٹیکسی کام کرنا شروع کردیگی۔