نقاب نکالنے سے انکار پر ایک مسلم پر جرمانہ

روم: ایک البانین مسلم کو اٹلی کے ایک عوامی عمارت میں نقاب نکالنے سے انکار پر قانون کے مطابق30000یور کا جرمانہ عائد کیاگیا۔

اٹلی کے صوبہ پروڈینون کے ایک جج نے جمعہ کے روز مذکورہ عورت کوسنائی گئی چار ماہ کی سزاء کو تبدیل کرتے ہوئے 3000یور مزید اضافہ کرتے ہوئے مزید600یوروکا ہرجانہ دائر کیا۔

پچھلے ماہ اس عورت نے سین ویٹو کے ٹاؤن حال میں منعقدہ اجلاس میں سنٹرلفٹ میئر کی درخواست کو نذر انداز کرتے ہوئے نقاب نکالے بغیر ہی داخل ہوگئی تھیں جس میں مذکورہ عورت کی صرف آنکھیں دیکھائی دے رہی تھیں۔

بعد ازاں وہا ں پر پولیس کو طلب کیاگیا اور چالیس سالہ عورت کوکونسل حال سے باہر نکال دیا گیا۔

وہ سین یٹو میں سال2000سے رہ رہی ہیں اور حالیہ دنوں میں انہیں اٹلی کی شہریت بھی حاصل ہوئی ہے۔