ممبئی: ایک جوان چیتے کے حملے میں جان بچا کر نکلنے والے ایک بارہ سال کے لڑکے انکت پاگھے سر ا ور دائیں پیر پر زخموں کے نشان ہیں۔پانچ سال قبل اپنی دادی کو چیتا کے حملے میں پمپ ہاوز کے قریب کھونے والا مذکورہ لڑکا بھی مورشی پاڈا کے اسی مقام کا ساکن ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق 4:20کے قریب جب وہ گھر واپس ہورہاتھا اس وقت چیتا نے اس پر حملہ کیا۔مگر وہ اس کے پنجوں سے بچ کر بھاگنے میں کامیاب رہا۔پچھلے ایک ہفتے میںیہ دوسرے حملہ ہے۔گڑگاؤں فلم سٹی کے قریب میں واقعہ آری علاقے میں پچھلے ہفتہ چیتا نے ایک دوسال بچے کو ماردیاتھا۔انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق مئی 27اور29کے علاوہ مارچ17کو بھی اس قسم کا حملہ پیش آیاتھا۔
جہاں پر بھی اس قسم کے واقعات پیش آرہے ہیں وہاں پر محکمہ جنگلات کے عہدیدار کیمرے نصب کرنے کاکام کررہے ہیں۔اب انہیں احساس ہوا ہے کہ ایک ہی قسم کا جانور یہ حملہ انجام دے رہا ہے اور اس لئے فلم سٹی علاقے میں دو پنجرے لگائے گئے ہیں۔رینج فارسٹ افیسر سنتوش کنک نے کہاکہ’’ کمیروں کی مددسے ہم چیتے کی حمل ونقل پر نظر رکھ سکتے ہیں‘ اور ہمیں جانور کا بھی انداز ہ ہوجائے گا‘‘