بھاگور:ترنمول کانریس ( ٹی ایم سی) کے ایک لیڈر کو مغربی بنگال کے بھاگور علاقے میں گولی مار کر ہلاک کردیاگیا ہے۔
عتیق الرحمن کی حیثیت سے جس کی شناخت کی گئی ہے اس متوفی کی ایک روز قبل اسپتال میں لے جانے کے دوران موت واقعہ ہوگئی ۔رجمن کا ٹی ایم سی لیڈر عرب السلام سے قریبی روابط تھے‘ ان کا کہنا ہے کہ رحمان کو زمین جیویکا کمیٹی کے نمائندوں نے ہلاک کردیا ہے۔
ایک روز قبل دوپہر میں مذکورہ کمیٹی کے لوگوں نے ایک جلوس نکالاتھا۔
تاہم قتل سے قبل ہی علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیاتھا۔اس کے علاوہ کمیٹی نے الزام عائد کیا کہ عرب السلام کی پارٹی کے لوگوں نے جلوس کو نکالنے سے روکنے کی کوشش کی اور اسی وجہہ سے ان لوگوں نے اپنے ہی ایک ساتھی کا قتل کردیا۔
عرب السلام کے بیٹی حکیبل کا دعوی ہے کہ احتجاجی ٹی ایم سی لیڈرس کو پچھلے کئی دنوں سے نشانہ بنارہے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ ہفتہ کے روز وہ پنچایت رکن علاؤ الدین ملا کے گھر واقع ماچی بھانگا میں زبردستی داخل ہوگئے اور انہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ وہاں سے نکلنے کو کہا۔
پارٹی لیڈر قیصر احمد نے کہاکہ مبینہ طور پر ماؤسٹ اس قتل کے پیچھے ہیں۔ سپریڈنٹ آف پولیس ( ایس پی) ارجیت سنہا نے کہاکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔