مبینہ ائی ایس ائی ایجنٹ نشانت اگروال گرفتار۔ برہموس یونٹ میں کام کیاکرتا تھا نشانت اگروال

پچھلے چار سالوں میں ملک کے مختلف شہروں سے گرفتار کئے گئے مبینہ ائی ایس ائی ایجنٹوں میں اکثریت ہندو سماج سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔

اب ناگپور سے ایک اور مبینہ ائی ایس ائی ایجنٹ گرفتار کیاگیا ہے۔ نشانت اگروال نام کا یہ شخص برہموس کی ناگپور یونٹ میں کام کررہاتھا۔

الزام ہے کہ برہموس میزائیل یونٹ میں کام کرتے ہوئے نشانت اگروال نے برہموس سے متعلق تکنیکی او ردیگر خفیہ اطلاعات پاکستان او رامریکہ کو فراہم کی ہیں۔فی الحال نشانت اگروال نامی اس شخص سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس کے بارے میں مزید اطلاعات جمع کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس نے کیا کیااطلاعات دشمن ملک کوفراہم کی ہیں۔ برہموس میں کام کرنے والے مذکورہ ائی ایس ائی ایجنٹ نشانت اگروال کو نوجوان سائنس داں کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

ائی ایس ائی ایجنٹ کو اترپردیش اے ٹی ایس اور دیگر خفیہ افسران کی مشترکہ کاروائی میں گرفتار کیاگیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ اسے آفیشیل سیکریٹ ایکٹ (سرکاری خفیہ ایکٹ) کے تحت گرفتار کیاگیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسے 2017-2018کا ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

درائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اتوار کی شب سے ہی ایک ٹیم اس شخص کو ٹریک کرنے کی کوشش میں مصروف تھی۔ پیر کو آخر کار اسے پکڑ لیاگیا۔ برہموس ائیر واسپیس ہندوستان او رروس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔