لندن کی مصروف ترین سڑک پر مسلم لڑکی کے سر سے حجاب کھینچنے کا واقعہ پیش آیا

لندن کی مصروف ترین سڑک پر دن کے اجالے میں مسلم خاتون کے سر سے نقاب کھینچ کر بدتمیزی کرنے کا ایک واقعے کی اسکارٹ لینڈپولیس نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

پولیس اس واقعہ کو نسلی تشدد کے طور پر دیکھ رہی ہے جبکہ بیس سالہ متاثرہ لڑکی واقعہ پیش آنے کے بعد حیران او رپریشان حالا ت سے دوچار ہے۔واقعہ کی تحقیقا ت کررہے

ڈیٹکٹیو کانسٹبل بین کسن نے کہاکہ دن دھاڑے مصروف ترین سڑک پر اس قسم کے مذہبی نفرت اور نسلی تشدد والے حملوں کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے واقعہ کے عینی شاہدین کو پولیس سے رابطہ قائم کرنے کی بھی اپیل کی۔28ستمبر کو متاثرہ لیڈی اپنی ساتھی کے ساتھ چہل قدمی کررہی تھی اور سڑک پارکرنے کے ساتھ ہی ان کاسامنا دو اجنی لوگوں سے ہوا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے سر سے ایک اجنبی نے نقاب کھینچاجس کے ساتھ ہی لڑکی سڑک پر گرگئی اور دواجبی وہاں سے فرار ہوگئے۔

دو میں سے ایک شناخت کے متعلق پولیس نے بتایاکہ بیس سے تیس سال کی عمر کا سفید فام شخص ہے جو پانچ تا چھ فٹ لمبا ہے جو مہرون کلر کا شرٹ پہنا ہوا تھا جس کے سیدھے ہاتھ میں ٹیسکوکا بیگ بھی تھاجبکہ دوسرا باشندہ کی مشابہت رومیوں کی طرح تھی۔جوبھورے رنگ کا شرٹ زیب تن کئے ہوئے تھے جس کی عمر تقریباً بیس سے تیس سال کے درمیان کی ہوگی۔