ترونینتا پورم: کیرالا کے ضلع سری نارائنہ پورم میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) یوا مورچہ کے ایک لیڈر کے گھر سے پولیس نے1,37,59کی قیمت کی فرضی کرنسی کو ضبط کیا ہے ۔
پولیس نے کہاکہ راجیش ایراچری ایک مقامی یوا مورچہ لیڈر کو بھی اس ضمن میں گرفتار کیاگیا ہے۔خانگی مالیاتی اداروں پر سود خوروں پر شکنجہ کسنے کی غرض سے کئے گئے معمولی چھاپے کے دوران تلاشی کے موقع پر پولیس کو 2000اور500کے علاوہ پچاس او ربیس کے نوٹ بھی برآمد ہوئے۔
نولاکھ روپئے کے قریب رقم پولیس نے برآمد کی ہے۔پولیس نے ایک پرنٹر‘ اسکنر او رلیاپ ٹاپ بھی یہا ں سے ضبط کیا جو فرضی کرنسی کی تیار میں استعمال کیاجاتا تھا۔ دھاوے کی نگرانی کررہے ایک سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ’’ اگر اجتماعی طور پر لین دین کا معاملے ہوتا ہے تو کرنسی کی شناخت مشکل ہوجاتی کیونکہ نہایت پیشہ وارانہ انداز میں کرنسی کی اشاعت کی جارہی تھی‘‘۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق تریچور ضلع پولیس چیف این وجئے کمار نے کہاکہ ’’ ہم نے کینان پرینٹر‘ سادہ پیپر شیڈاور فرضی کرنسی نوٹس دھاوے کے دوران اس کے گھر سے ضبط کئے ہیں۔
راجیش اور اس کے بھائی کا رول فرضی کرنسی ریاکٹ میں ثابت ہوچکا ہے‘‘۔بی اے ڈگری رکھنے والا اور کمپویٹر ڈپلومہ کورسس بھی کرچکا راکیش پانچ سالوں تک دبئی میں کام کرنے کے بعد یہاں پر قرض پر پیسے دینے کاکام شروع کیاتھا۔