رام گڑہ: مذہبی شناخت کے نام پرمحمد علیم الدین ‘ اصغر علی کے ساتھ بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ ویڈو وائیرل ہورہا ہے جس میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سولوگ گھیر کر ان کے ساتھ مارپیٹ کررہے اور انہیں زخمی کررہے ہیں۔
جمعرات کے روز گاڑی میں گائے کا گوشت لے جانے کے شک میں گاؤں والوں نے علیم الدین جو ویسٹ بنگال کے نمبر کی گاڑی کے ڈرائیور ہیں کو تانڈہ بازار علاقے میں روک کر گاڑی کے باہر گھسیٹا ۔پولیس نے کہاکہ زخمی علیم الدین کو دواخانہ لے جایاگیا جہا ں پر ڈاکٹرس نے انہیں’’ مردہ قراردیا‘‘ہے۔
یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے گاؤرکشکوں کی جانب سے گائے کے نام پر کئے جارہے تشددکے خلاف اظہار برہمی کے کچھ گھنٹوں بعد ہی پیش آیاہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آر کے مالک نے بے رحمی سے مارپیٹ میں علیم الدین کے قتل کو منظم قتل قراردیا ۔ انہوں نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’’ یہ ایک منظم واقعہ ہے اور قاتلوں کی شناخت کرلی گئی ہے‘‘۔
پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ رام گڑہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس بی راجیشواری نے کہاکہ علاقے میں نظم وضبط کی برقراری کے لئے پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ہے۔