سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات میں پو لیس اور سیاست داں ملوث

کولمبو: سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کی تحقیقات جاری ہے۔ایک طرف سابق صدر کے حا میوں کو قصور وار قرار دیتی ہے تو دوسری طرف سابق صدر کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت سیاسی نو عیت کی ہے جس میں انہیں نشانہ بنا یا جارہا ہے۔

ایک خبر رساں ادارہ نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں عینی شاہدین سرکاری اہلکاروں او رسی سی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سری لنکا میں مسلمانو ں پر اسی ماہ ہونے والے پر تشدد حملوں میں سابق صدر مہندر راجہ نامی سیاست داں او رپولیس اہل کاربھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے شہر کینڈی میں مسلما نوں کے مکانات مساجد اور دکانوں پر اسی مہینے منظم حملہ کئے گئے تھے ۔حکومت نے اس بدامنی پر قابو پانے کے لئے ملک میں ایک ہفتہ کے لئے ہنگامی حالات نافذ کردئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس کے اہلکاروں نے مسلمانوں کے مقامی رہنماؤں اور اماموں کو تشدد کا نشانہ بنا یاگیا تھا۔کینڈی کے ایک امام نے کہا کہ وہ حملہ کرنے کے لئے مسجد میں گھس آئے تھے۔اور مسلمانوں کے خلاف نا زیبا زبان کا استعمال کر رہے تھے۔

اور حملہ آور مسلمانوں کو دہشت گرد کہہ رہے تھے۔پولیس اس تمام واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔