ریلیز کے متعلق ڈسٹری بیوٹرس کو ملی دھمکی کے بعدایس آر کے کی ’’ رائیس‘‘کی مشکلات بڑھی

ممبئی:بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی مجوزہ فلم ’’ رائیس ‘‘ جس میں پاکستانی اداکارہ ماہیرا خان نے بھی کام کیا ہے کے متعلق ایک ڈسٹربیوٹر نے دعوی کیاہے کہ انہیں فلم کی ریلیز کے خلاف خط موصول ہوا ہے۔

 

راہول ڈھولکیہ کی فلم ’’ رائیس‘‘ جنوری 25کو پردے پر پیش کی جائے گی۔ممبئی کے رہنے والے ڈسٹربیوٹر اکشئے راٹھی نے شیوسینا صدر ادوھو ٹھاکرے کے بیٹے اور یوا سینا کے صدر ادتیہ ٹھاکرے اور چھتیس گڑہ چیف منسٹر رامن سنگھ کو ٹوئٹر پریہ خط پوسٹ کے اسناپ شاٹ پوسٹ کیاجو دیوینگری میں لکھا گیا ہے۔

ٹوئٹر کے متواتر پوسٹ میں راٹھی نے لکھا کہ ’’ ڈئیر ادتیہ ٹھاکرے ‘ ہم لوگوں کو آپ کے چھتیس گڑ یونٹ سے شاہ رخ خان کی فلم ’’ رائیس‘‘ کے ریلیز کے خلاف یہ لیٹر موصول ہوا ہے ‘ کیا آپ اس کی تصدیق کرتے ہیں؟۔

’’ ڈئیر رمن سنگھ اور ابھیشک سنگھ ‘ مہربانی فرماکر چھتیس گڑ میں لاء اینڈارڈر کی صورتحال کاجائزہ لیں۔ ’رائیس‘۔ڈسٹری بیوٹر نے شاہ رخ خان کے مداحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مسلئے کو اجاگر کریں۔

انہوں نے لکھا کہ ’’ میں شاہ رخ خان کے تمام چاہنے والوں سے گذرش کرتا ہوں کہ اس مسلئے کو ادتیہ ٹھاکر کی معلومات میں لانے کے لئے میری مدد کریں‘ مجھے یقین ہے کہ وہ ا س پریشانی کا حل ضرور نکالیں گے’ رائیس‘۔

خط کسی مخصوص شخص کے نام پر نہیں ہے‘ مگر میں فلم کی ریلیز کو لیکر ڈسٹر بیوٹرس کو دھمکی دی گئی ہے۔جب ائی اے این ایس نے دہلی کے ڈسٹر بیوٹرس سے ربط قائم کیا تو ‘ انہوں نے بتایا کہ شمالی ہند کے کسی بھی حصے میں اس قسم کے لیٹرس ڈسٹربیوٹرس کو اب تک موصول نہیں ہوا ہے۔مہاجن نے ائی اے این ایس سے کہاکہ’’ اگرکوئی فلم کو ریلیز کی اجازت مل جاتی ہے تو کوئی بھی اس روک نہیں سکتا۔ ’ رائیس 25جنوری کو ریلیز ہوگی۔ کسی بھی ایسا مکتوب ا ب تک موصول نہیں ہوا ہے‘‘۔