نئی دہلی:نائب صدر کانگریس پارٹی راہول گاندھی نے نوٹوں کی تنسیخ کے فیصلے کو جرات مندانہ نہیں احمقانہ فیصلہ قراردیتے ہوئے جمعرات کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو شدیدتنقید کانشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ’’ نوٹ بندی ایک آفت ہے۔ جس کے متعلق ماہرکی رائے کو نذر انداز کردیاگیا۔ ہم جہاں نوٹ بندی کو جرات مندانہ اقدام ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مگر جرات مندانہ فیصلہ بھی احمقانہ اقدام ہوسکتا ہے‘‘۔کانگریس کے نائب صدر نے کہاکہ’’ اگر مجھے اجازت ملتی ہے پارلیمنٹ میں بات کرنے کی تو کس طرح پے ٹی یم سے پے ٹو مودی ہے میں خلاصہ کرونگا۔-’’ نقدکے بغیر معیشت کا نظریہ کچھ لوگوں کے لئے فائد ہ مند ہے اور اس قسم کا لین دین ملک کو تباہ کردیگا‘‘۔انہوں نے پوچھا کہ ’’ نقدی کے بغیر معیشت کے لئے کون کھڑاہے؟
#WATCH: Congress VP Rahul Gandhi says, PM Narendra Modi's so-called bold decision (#DeMonetisation) was a "foolish" decision. pic.twitter.com/rO1BxNsW3p
— ANI (@ANI) December 8, 2016
صرف 4اور5کمپنیاں۔جو چاہتی ہیں ہر لین دن پرصارفین سے رقم وصولی جائے اور یہ اس ان کے لئے فائدہ مند ہے‘‘۔
وزیراعظم پر اپنے اعلان سے انحراف کا الزام عائدکرتے ہوئے ‘ راہول گاندھی نے کہاکہ ’’ ایک ماہ قبل وزیراعظم نے کسی ماہر کی رائے حاصل کئے بغیر معاشی تجربہ کیا۔ جس سے ملک کے لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی۔غریب لوگوں‘ کسانوں ‘مچھواروں‘ اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو اس نے تباہ کردیا۔
کانگریس نائب صدر نے کہاکہ ملک کی عوام پریشان حال ہے اور وہ ہنس رہے ہیں ’ اچھا وقت گذر رہے ہیں‘‘