راہل گاندھی نے پی ایم مودی وکو رافیل کو لے کر پھر سے گھیر لیا

راہل گاندھی نے پریس کانفرنس میں رافیل پر بات کرتے ہوکہا کہ آج کل ملک میں نئی لائن شروع ہو گئی ہے ’ غائب ہو گیا ’ روزگار غائب ،رافیل اور پندرہ لاکھ کا وعدہ غائب ہوگیا ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ چو چوکیدار کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،رافیل کے کاغذ بھی غائب کر دیے ہیں اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ سب سچے کاغذات ہیں ۔
فائل میں صاف لکھا ہے کہ پی ایم مودی سودے میں دخل دے رہا تھا ، پاریکر کے پاس فائل کی جانچ ہونی چاھیئے ، اور صرف مودی ہی نہیں تمام لوگوں کی جانچ ہونی چاھیئے ، رہل نے مودی کو چلینج کیا کہ وہ تحقیقات کیوں نہیں کراتے ،انہوں نے مزید کہا جہ اگر مودی نے کچھ نہیں کیا تو جی پی سی جانچ سے کیوں پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔
کانگریس صدر نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے جو بدعنوانی کی ہے اس کے متعلق سارے کاغذات غائب کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر حکومت جسے چاھے سزا دے مگر رافیل کے قصورواروں کو سزا ضرور ملنی چاھیئے۔ حکومت اور عدالت کا کام انصاف دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے فائلوں میں صاف طور پر لکھا ہے کہ رافیل میں گڑبڑی ہوئی ہے ۔وزیراعظم دفتر کا اس میں براہ راست دخل رہا ہے،انکا صاف طور پر کہنا ہے کہ اس گھپلے میں مودی کا براہ راست دخل ہے اور اس معاملہ کی جانچ ہونی چاھیئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر رافیل سودے میں بدعنوانی نہیں ہوئی ہے تو حکومت اس معاملہ میں پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی جی پی سی سے اس کے جانچ کرانے کے مطالبہ کو کیوں مسترد کیا ؟ اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے ۔
(سیاست نیوز)