حمل کے لئے کالے جادو کے نام پر عورتوں کو برہنہ کرنے کا واقعہ: دو گرفتار

ورنگل:مقامی لوگوں کی شکایت کے بعد وردھان پیٹ پولیس نے دولوگوں کو گرفتار کیا‘ مقامی لوگوں کادعوی ہے کہ مذکورہ لوگ حمل ٹھرنے کے لئے خصوصی پوجا کے طور پرخواتین کوبرہنہ ہونے پرمجبور کررہے تھے۔

ڈی سی کی خبر کے مطابق دس عورتیں جن میں پانچ جوان او رنوشدی شدہ عورتیں شامل تھے ملزم سے رجوع ہوئے‘ اس کے بعد ملزم نے انہیں برہنہ کھڑے ہوکر منتر پڑھنے کو کہا۔

ضلع ورنگل کے وردھان پیٹ منڈل کے کٹاریہ گاؤں کے مضافات میں واقع ایس آر ایس پی نالے کے قریب میں واقع برج کے نیچے پوجا کی گئی ۔

چہارشنبہ کے روم مقامی لوگوں نے دیکھا کہ مذکورہ عورتیں ایس آر ایس پی نالے کے قریب میں لیموؤں‘ سوکھی مرچی اور باریل کے ساتھ پوجا کررہے ہیں۔ انہیں شک ہوا جس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔

کٹیار گاؤں کی سی ائی ادی نارائنہ کے مطابق یادماں اپنے مرد ساتھیو ں کے ساتھ ملکر طویل عرصہ سے کالا جادو کررہی ہے مذکورہ عورتوں کو بتایا گیا کہ ان پر بری آتما کاسایہ پڑگیا ہے جس کی وجہہ سے ان کا حمل نہیں ٹھر رہا ہے اگر وہ یہ خصوصی پوجا کرتے ہیں تو بری آتما کاسایہ ختم ہوسکتا ہے۔

پولیس اس کی واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے تاکہ مزیدجانکاری حاصل کی جاسکے۔