نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندپی نے جمعرات کے روزالوار واقعہ کی شدید مذمت کی اور وزیراعظم نریندر مودی اور راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) کے نظریات جس کے تحت ان لوگوں سے اتفاق نہیں کرتا اس کے لئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
راہول گاندھی نے اپنے مذمتی تبصرے میں کہاکہ ’’ یہ ایک نیا ہندوستانی نظریہ ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی اپنے نظریہ کی تشہیر کررہے ہیں ‘ جہاں پر صرف ایک ہی خیال غالب رہے گا۔
When Govt abdicates responsibility&allows lynch mobs to rule,tragedies of immense proportion follow.Shocking breakdown of law&order in Alwar
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 6, 2017
اگر کوئی اس کو قبول نہیں کرے اور پی ایم مودی کے ساتھ آر ایس ایس کے نظریہ پراتفاق سے انکار کرے تو ان کے لئے ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ جس اس ملک میں سنگین نتائج برآمد ہورہے ہیں‘‘۔قبل ازیں راہول گاندھی نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں تشدد کے واقعہ کو نظم وضبط کی بڑی ناکامی قراردیا تھا۔
We expect Govt to take strict action against those responsible for this brutal & senseless attack
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 6, 2017
انہوں نے کہاکہ ’’ جہاں پر حکومت اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہوجاتی ہے اور ہجوم کو تشدد کرنے کا موقع فراہم کرتے ہے وہاں پراس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔الوارنظم وضبط کی ناکامی کا بڑا واقعہ‘‘ہے ۔
All right thinking Indians must condemn this blind brutality
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 6, 2017
انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’ ہمیں توقع ہے کہ حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی‘‘۔ چہارشنبہ کے روز پیش ائے واقعہ جس میں پانچ گاؤ رکشکوں کے حملے میں ایک مسلم شخص کی موت واقعہ ہوگئی تھی اور اس ضمن میں تین لوگوں کو پولیس نے اب تک گرفتار کیاہے۔
یکم اپریل کو واقعہ پیش آیا جس میں وشواہندو پریشد اور بجرنگ دل کارکنوں نے نیشنل ہائی وے 8پر گائیو ں سے لدی گڑی کو روک کر تشدد برپا کیاتھا۔اس ضمن میں ایک ایف ائی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے