اوجین ایم پی:گائے کو تکلیف پہنچانے کے شبہ میں مدھیہ پردیش کے اوجین کے اندر گاؤ رکشکوں نے ایک شخص کو بے رحمی کے ساتھ پیٹا۔
مذکورہ واقعہ ایک روز قبل پیش آیا جب خود کو گاؤ رکشک ظاہر کرتے ہوئے کچھ لوگوں کے ایک گروپ نے موقع پر موجود شخص کو کونے میں لے جاکر بے رحمی کے ساتھ پیٹا شروع کردیا اور اس پر گائے کو مارنے کا بھی الزام عائد کیا۔
حملے میں زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے اسی طرح ایک ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد حرکت میں ائی اور شرپسندوں کے خلاف میں ایک مقدمہ درج کیا۔
اب تک اس معاملے میں چا ر لوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی ہے اور ایک فرار بتایا جارہا ہے۔