اس شخص نے دوست کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ ریکارڈ کرنے کے بعد واٹس ایپ اور فیس بک پر شیئر کیا۔

امرواتی۔تین لوگوں نے ایک 19سال کی لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اس کو جنسی طور پر ہراساں بھی کیا واقعہ کا ویڈیو بناکر سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کو شیئر کیا۔یہ افسوس ناک واقعہ اگست کے مہینہ میں ضلع پرکاشم کے کانیگیری ٹاؤن میں رونماء ہوامگر منگل کے روز اس وقت سرخیوں میں آیا جب فیس بک او رواٹس ایپ پرمذکورہ ویڈیو وائیرل ہوا۔

فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مجبور او رلاچار لڑکی روتی بلکتی اور چلاتے ہوئے رحم کی بھیک مانگ رہی ہے مگر ملزمین اس کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں یہاں تک کہ لڑکی کو برہنہ کرنے اور اس کی اجتماعی عصمت ریز ی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی ملزمین ویڈیو میں دیکھائی دیتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=DvA31sj8EYk

لڑکی کے دوست نے اسمارٹ فون سے واقعہ کا ویڈیو ریکارڈ کیا اور سوشیل میڈیا پر اپنے ایک دوسرے دوست کو شیئرکیا۔ متاثرہ لڑکی کی ایک اوردوست جس نے اس واقعہ کو روکنے کی کوشش کی وہ بھی ان کاشکار بنی۔ ٹائمز آف انڈیا کی خبر ہے کہ لڑکی کا واقعہ کے اصل مجرم سائی عمر19سال سے تعلقات تھے جو بی ایس سی اگریکلچر میں سال اول کا طالب علم ہے۔

جب لڑکی کو پتہ چلا کہ سائی صرف اس کا استعمال کرنے کی خواہش رکھتا ہے تو اس نے دوری اختیار کرلی تھی۔ پولیس کے مطابق سائی نے لڑکی کو سبق سیکھانے کی سازش تیار کی اور اپنے دوستوں کارتک بی ٹیک اسٹوڈنٹ‘ کے پوان پولیس کانسٹبل کا بیٹاکے ساتھ منصوبہ بنایا کہ لڑکی کو دونوں کے تعلقات کے متعلق بات چیت کے لئے طئے گئے مقام پر بلائے۔

ملزم نے لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا ویڈیو تیار کیا اور واٹس ایپ گروپ میں اس کو پوسٹ کردیا۔کانگیری پولیس نے تینوں کے خلاف مقدم درج کرتے ہوئے ان پر بربھایہ ایکٹ لگایا۔