ممبئی۔جمعہ کے روز افسانوی اداکارہ نرو پرائے کی 87ویں سالگرہ کے موقع پر ممتاز گیت کار او راسکرین رائٹر جاوید اختر نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ نرو پرائے بالی ووڈ فلموں کی اسکرین پر لاجواب ماں تھیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=w_AIKSeW9uI
زی بالی ووڈ کلاسک لیجنڈ سیزن پانچ کے مجوزہ اپیسوڈ میں اختر نے نرو پرائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’ چاہے وہ لی لی چیتنیس‘ درگاکوٹے‘ اچالا سچدیو اور ایسے کئی اداکاروں نے انڈسٹری میں اپنے کیریر کی شروعات جوانی سے کی اور بعد میں وہ ماں کے کردار میں کافی سراہی گئی۔
مگر وہ نرو پرائے تھیں جنھوں نے ماں کے رول میں لاکھوں دلوں پر قبضہ کرلیاتھا۔ وہ بالی ووڈ کی بے مثال ماں تھیں‘‘۔مذہبی اداکار ی کرنے کے بعد مختلف ادکاروں کی اسکرین پر ماں بنے والی نرو پرائے نے دوسوفلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں اور اپنی شاندار اداکاری کی وجہہ سے کئے ایوارڈس بھی جیتے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=ieCPwV3RMMA
حالانکہ انہوں نے دیو آنند کی فلم منیم جی میں پہلی مرتبہ ماں کا کردار ادا کیاتھا ‘ مگر ان کے کچھ یادگارفلمیں ہیں جس میں نرو پرائے اسکرین پر امتیابھ بچن کی ماں بنی ہیں۔
انہوں نے دیوار ‘ امر اکبر انتھونی اور خون پسینہ جیسی بے شمار فلموں میں امتیابھ کی ماں کا کردار ادا کیاہے۔
انجہانی اداکارہ کی ستائش میں اختر نے کہاکہ ’’ جب انہیں فلموں میں دیوی کی روپ میں پیش کیاگیا تو ٹھیک وہی لگتی ‘ فلم میں جب وہ ماں کا کردار اداک رتی تو ماں کی طرح دیکھائی دیتی تھیں’’۔پانچ دہوں تک اپنی اداکاری کے جوہر دیکھانے کے بعد نر و پرائے 2004میں فوت ہوگئیں۔
You must be logged in to post a comment.