مودی کے کیخلاف تبصرے سے راہول کی پریشانی عیاں: سمرتی

گاندھی نگر: نریندرمودی کے خلاف ریمارکس پر راہول گاندھی کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے آج کہاکہ ان کے تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ وزیراعظم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے متعلق کافی پریشان ہیں اور اپنی سیاسی وراثت کو بچانے کے لئے بے تاب ہیں۔

یہا ں لچکدار گجرات چوٹی اجلاس کے موقع پرپارچہ جات کے بارے میں منعقدہ سمینار کے بعد میڈیاسے بات چیت میں سمرتی نے کہاکہ گذشتہ روز راہول جی نے ہمارے وزیراعظم کے تعلق سے کچھ باتیں کہی ہیں۔ انتخابات میں کانگریس کی بار بار شکست کا یہ اشارہ ہے کہ عوام مودی کی قیادت پر بھروسہ کیا ہے اور ان کی تائیدوحمایت وزیراعظم کو حاصل ہے۔

سمرتی نے کہاکہ یہ فطری بات ہے کہ چھٹیوں سے واپسی اور خود احتسابی کے بعد راہول جی مودی جی کے اندرون اور بیرون ملک دونوں جگہ بڑھتی مقبولیت کے تعلق سے پریشان ہیں۔

اسی طرح یہ فطری بات ہے کہ اپنی سیاسی وارثت کو بچانے کی کوشش میں وزیراعظم مودی کے بارے میں کچھ گھٹیا ریمارکس کردئے ۔