ان سمارٹ فونس میں کل سے بند ہو جائےگا واٹس ایپ

واٹس ایپ ہم لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے، ایسے میں اگر واٹس ایپ اچانک سے بند ہو جائے تو شاید ہمارے کئی کام رک جائیں گے۔ واٹس ایپ نے ان آپریٹنگ سسٹمس کی فہرست جاری کی ہے، جن پر 31 دسمبر 2018 یعنی آج کے بعد سے واٹس ایپ سپورٹ نہیں کرےگا۔ حاصل ہوئی اطلاعات کے مطابق جو صارفین ابھی بھی نوکیا ایس 40 استعمال کر رہے ہیں، ان کے فون کے لئے واٹس ایپ نئی فیچر ڈیولپ نہیں کرےگا۔

علاوہ ازیں انڈرائڈ ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 7 اور اس سے پرانے آپریٹنگ سسٹمس پر چل رہے ایپل پر بھی 1 فروری، 2020 کے بعد واٹس ایپ کام نہیں کرےگا۔ یعنی کہ اگر آپ آئی او ایس 7 ایپل ڈوائس کا استعمال کر تے ہیں تو آپ کے لئے واٹس ایپ کی سروس بند ہو سکتی ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی ان پلیٹ فارم کے لئے نئے فیچر ڈیولپ نہیں کرےگی، جس کے سبب اس کے کچھ فیچرس اپنے آپ کام کرنا بند کر دیں گے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے جب وہ آنے والے سات سالوں پر فوکس کرتا ہے، تو اس کا غور ان موبائل فونس پر ہے جسے زیادہ سے زیادہ لوگ استعمال کر رہے ہیں

https://www.independent.co.uk