۔125 روپئے کا یادگاری سکہ جاری

کولکاتا ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج ’ سائنس داں چندرا مہالانوبس ‘ کے 125 ویں یوم پیدائش اور 12 ویں یوم شماریات پر 125 روپئے کا ’ یادگاری سکہ ‘ جاری کیا ۔ مہالانوبس کو نیشنل سیمپل سروے آرگنائزیشن کے معمار کے طور پر یاد کرتے ہوئے نائب صدر نے انھیں خراج ادا کیا۔