یوگی جی ! ہمارے بچوں کو رام مندر نہیں بلکہ بہتر تعلیم چاہئے : یوگی حکومت کے کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر کا بیان 

 

لکھنؤ : اتر پردیش کی یوگی حکومت میں کابینی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اوم پرکاش راج بھر نے بی جے پی پر زبر دست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے اپنا وعدہ وفا نہیں کیا ۔ اسی لئے میں نے عہدہ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مسٹر راجبھر نے کہا کہ وہ غریبوں اور دلتوں کے حقوق کیلئے جد و جہد کررہے ہیں۔

انہوں نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر زبر دست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میں دلتوں اور پچھڑوں کی لڑائی لڑرہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ پسماندہ طبقات کو الگ سے ریزروریش دیا جائیگا لیکن اب تک یہ وعدہ پورا نہیں کیاجاسکا ۔ راجبھر نے کہا کہ میں اقتدار سے لطف اندوز ہونے یا اس کا ناجائز استعمال کرنے کا خواہش مند نہیں ہوں ۔

میر ی خواہش صرف یہی ہے کہ پسماندہ طبقات کے حقوق انہیں ملے۔ انہیں بہتر تعلیم حاصل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اب میرا من بھی حکومت سے اکتا گیا ہے ۔اب میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ مسٹر راج نے کہا کہ ۱۲؍ریاستوں میں ذات کی بنیاد پر ریزرریشن کی تقسیم ہوئی ہے لیکن اتر پردیش میں اب تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کو اعلی تعلیم ملنی چاہئے ، رام مندر نہیں ۔

https://twitter.com/PoliticsNext/status/1056451146641010688