یوپی کے سرکاری دفاتر میںیوگی نے لگایا گٹکا او رپان پر امتناع

لکھنو:چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کے روز عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ’’پان‘‘گٹکا اور دیگر تمباکو اشیاء جات پرریاست کے تمام دفاتر میں ا متناع عائد کیاجائے۔

ریاستی معتمدی دفتر کے پہلے دورے کے موقع پر دیواروں پر تھوک کے نشانات دیکھ کراترپردیش کے 44سالہ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سرکاری دفاتر میں پان‘ گٹکا اور پان مصالے کا استعمال نہ کریں۔

ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ جو یوگی کے ساتھ موجودتھے نے کہاکہ ’’ چیف منسٹر نے سکریٹریٹ دفتر کے تمام چار منزلوں کودورہ کیا اور یہاں پر متعین عہدیداروں سے ملاقات بھی کی ۔

اپنے اس دورے کے موقع پر جب انہوں نے دیکھا کہ دیواروں پر تھوک کے نشان ہیں تو عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دفتر میں ڈیوٹی کے دوران پان ‘ گٹکا او ر تمباکوکا استعمال ناکریں‘‘۔

موریہ نے رپورٹرس سے کہاکہ’’ آدتیہ ناتھ عملے کو سکریٹریٹ کی عمارت کے صحت مند او رصاف ستھرا بنانے کے لئے یہا ں پر پلاسٹک کے استعمال بند کریں‘‘۔

سکریٹریٹ کی عمارت لال بہادر شاستری بھون کے نام سے بھی مشہور ہے جہاں پر چیف منسٹر اور ان کی سکریٹریز کے دفاتر ہیں اس کے علاوہ یہا ں پر اسٹیٹ چیف سکریٹری اور پرنسپل سکریٹری ( ہوم) او ردیگر ائی اے ایس عہدیداروں کے دفاتر موجود ہیں۔