یوپی کے ایک پولیس اسٹیشن سے ایک ہزار لیٹر شراب غائب ۔ پولیس عہدیداروں نے چوہوں پر پی جانے کا الزام

بریلی : بریلی کے ایک پولیس اسٹیشن سے تقریبا ایک ہزا لیٹر شراب غائب ہوگئی ہے ۔ پولیس عہدایداروں نے دعوی کیا کہ چوہوں نے اسے پی لیا ہے ۔ اس سے قبل بھی چوہوں پر الزام تھا کہ بہار ، جھارکھنڈ اور آسام میں بھی نقصان پہنچا ئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کو روز بریلی کے مال خانہ جہاں پولیس کی جانب سے ضبط شدہ اشیاء رکھے جاتے ہیں ۔ یہاں ایک کتا مرنے کی وجہ سے بد بو پھیل گئی تھی ۔

کتے نعش کو باہر نکالنے کیلئے مال خانہ کھولا گیا ۔ یہاں موجود غیر قانونی سینکڑوں لیٹر شراب زمین پر گری ہوئی پائی گئی ۔پولیس عہدیداروں نے اس کا الزام چوہوں پر لگایا ۔ مال خانہ کے نگرانکار نریش پال نے بتایا کہ میں نے کچھ دن پہلے مال خانہ کا دروازہ کھولا تھا اور وہاں سے شراب کی کچھ بوتلیں خالی پائی گئیں ۔ اور انہوں نے وہاں خالی بوتلوں کے قریب کچھ چوہوں مردہ حالت میں دیکھا ۔

بریلی کالج کے ایک زولوجیکل کے پروفیسر نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ چوہے بھی کبھی شراب پی لیتے ہیں۔ایسا اسی وقت ہوسکتا ہے جب بند جگہوں پر چوہوں کو پانی نہ ملتا ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ لیکن اتنی زیادہ مقدار میں چوہوں نے شراب پی ہے یہ ناممکن اور غیر یقینی بات ہے ۔ پروفیسر صاحب نے بتایا کہ چوہوں ایک ہزار لیٹر شراب پی ہی نہیں سکتے ہیں۔انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ شائد کوئی شراب کی چوری کیا ہو ۔