یوپی میں شیعہ اورمسلمانوں نے ایک ساتھ عید کی نماز ادا کی

پچھلے چار سالوں سے عید کے موقع پر ہم ایک ساتھ نماز ادا کررہے ہیں ‘ پہلی مرتبہ اس بار دونوں جانب کی خواتین بھی جمع ہوئے تھیں
لکھنو۔ چہارشنبہ کے روز ملک بھر میں عید الاضحی پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی

۔تاہم اترپردیش میں عید کی خوشیاں سرخیوں میں رہیں ‘ جہاں سنی اور شیعہ فرقے کے لوگوں نے لکھنو میں ایک ساتھ نماز عید ادا کی ۔سنی اورشیعہ فرقے کے لوگوں نے کاندھے کو کاندھا لگا کر نماز عید ادا کی جو لکھنو کے شیعہ امام باڑے میں ایک سنی امام کی امامت میں ہوئی۔

پچھلے چار سالوں سے عید کے موقع پر ہم ایک ساتھ نماز ادا کررہے ہیں ‘ پہلی مرتبہ اس بار دونوں جانب کی خواتین بھی جمع ہوئے تھیں
خواتین کے حصہ میں نما ز ادا کرنے والی انام نے کہاکہ ’’ یہ بہت منفرد ہے۔

بہتر بھی جس کے ذریعہ مختلف فرقوں کے لوگوں سے ملاقات ہورہی ہے اور ایک دوسرے کو جاننے کاموقع مل رہا ہے‘‘۔نمازعید کے علاوہ کیرالا کے سیلاب زدگان کے لئے خصوصی دعاء کا اہتمام کیاگیا اور ان کے فنڈس بھی اکٹھا کئے گئے۔ جمع رقم چیف منسٹر ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں راست طور پر جمع کرادی جائے گی۔

شولڈر ٹو شولڈر( ایس 2ایس) فاونڈیشن نے آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کے مقصدسے 2015میں اس طرح کی پہل کی شروعات کی ہے۔ڈاکر کوثر عثمان کو فاونڈرنے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ’’ یہ صرف کاندھے کو کاندھا ملانا کے لئے نہیں بلکہ دلوں کوقریب لانے کا مقصد سے کیاگیا ہے۔

یہ بھائی چارے اور امن کا پیغام ہے ‘جو نہ صرف شیعہ او رسنیوں کے لئے بلکہ سارے ملک کے لئے ہے‘‘