یوٹیوب پر ویڈیوز کے سہارے زچگی کی کوشش ، زچہ بچہ دونوں کی موت 

گورکھپور : یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کر گھر پرہی بچے کو جنم دینازچہ بچہ کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ واقعہ اترپردیش کے گورکھپور میں پیش آیا ۔ گورکھپور کینٹ پولیس اسٹیشن کے انچارج روی رائے نے بتایا کہ خاتون غیر شادی شدہ تھی ۔ اس لئے اس نے بے عزتی کے خوف سے گھر پر ہی یوٹیوب پر دیکھ کر بچے کو جنم دینے کی کوشش کی ۔ ایس ایچ او روی رائے کے مطابق خاتون کی ہلاکت کی اطلا ع تب ہوئی جب پڑوسیوں نے فلیٹ سے خون بہہ کر باہر آیا ۔

روی رائے نے بتایا کہ فلیٹ کے مالک نے دوسری چابی سے فلیٹ کادروازہ کھول کے اندر گئے جہاں خاتون او رنوزائدہ بچہ مردہ پائے گئے ۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔پولیس نے بتایا کہ خاتون کے اسمارٹ موبائل فون سے پتہ چلاکہ وہ یوٹیوب پر ’’ How Delivery Baby Self‘‘ ویڈیوز دیکھ رہی تھی ۔ فلیٹ مالک نے بتایا کہ متوفیہ خاتون بہرائچ کی رہنے والی تھی اور چار دن قبل اس نے فلیٹ کرایہ پر لیا تھا ۔ پولیس نے بہرائچ میں مقیم ا س کے گھر والوں وک اس کی اطلاع دی ۔

اور متوفیہ کے شوہر کے بارے میں پوچھے جانے پر پتہ چلا کہ متوفیہ خاتون غیر شادی شدہ تھی ۔ معاشرہ میں اپنی عزت و وقار مجروح نہ ہونے پائے اسلئے اس نے بہرائچ سے یہاں آکر زچگی کروانے کا ارادہ کیا ۔ پولیس کو دوران تحقیقات پتہ چلا کہ خاتون نے ایم کام تک تعلیم حاصل کی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔