یوم آزاد ی کے موقع پر معصوم کے ساتھ عصمت ریزی‘ اداکارہ دیوینکا نے کہاکہ ’لڑکی ہونے پر ڈر کا ماحول بن گیا ہے‘۔

ممبئی:یوم آزادی کی شام ایک معصوم کی اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کا علم ہونے کے بعد ٹی وی اداکارہ دیوینکا ترپاٹھی کو اب لڑکی کے پیدا ہونے پر ڈر ہونے لگا ہے۔

چندی گڑ میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اسکول سے گھر واپس لوٹنے والی ایک بارہ سال کی معصوم لڑکی کے ساتھ چاقو کی نوک پر مبینہ طور سے چاقو اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ ہیں محبتیں کی ادکارہ نے ٹوئٹر کے سہارے ایک سوال پی ایم مودی کو ٹیاگ کرتے ہوئے ان کی مہم’ بیٹی بچاؤ‘ مہم کے متعلق کیاجو یوم آزادی کے موقع پر ناکام ہوگئی۔ایک جذباتی ٹوئٹ میں نچ بلئے8کی ونر نے لکھا کہ’’ کیا بیٹی بچاؤ؟

اب بیٹی کو بچاؤ‘بیٹی کی چاہت نہیں ہے‘ پر اب ڈرتی ہو ں بیٹی پیدا کرنے سے۔ کیاکہونگی‘ کیو ں اسے سورگ سے نرگ کی دہشت میں دھکیلا؟‘‘۔ دیوی ترپاٹھی نے یہ بھی لکھاکہ’’ کیو ں نہیں سنگین گناہ کو سخت سزا مقرر کی جاتی ہے؟

ایک او رمرتبہ عصمت ریزی! کس آزادی کی ہم بات کررہے ہیں؟ اگر عورتیں اس قدر ملک کے لئے غیراہم ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ دینا چھوڑ دیں!یہاں پر عورت کی کوئی اہمیت نہیں ہے ہم عصمت ریزی کے جہنم میں زندگی گذار رہے ہیں!‘‘۔

یہاں پر پیش کیاجارہا ہے انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کیاکہا ہے