یوروپ و امریکہ دنیائے عرب کو لوٹنا چاہتے ہیں: حسن روحانی

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ایران کے شمالی مغربی شہر تبریز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوروپ و امریکہ دنیائے عرب کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر غاصب صیہونیوں کے ظلم و تشدد کو غلط اور نا درست افکار کا نتیجہ قرار دیا ہے اورکہا کہ علاقہ کے بعض ممالک سمجھتے ہیں کہ مغربی ایشیا کے بارے میں وہائٹ ہاؤس کو فیصلہ کرنا چاہئے۔

اور ان کا یہ بھی خیال ہے کہ ایک ظالم و غاصب حکومت کو ہمیشہ علاقہ کے بعض عوام پر مسلط رہنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ اغیار نے کبھی بھی مشرق وسطی میں امن قائم نہیں کیا ہے اور افغانستان میں ہونے والی تباہی عراق پر زمینی فضائی حملہ کئے ہیں۔ایران کے صدر نے سیاحت کے فروغ کو دنیا کے ساتھ تعمیری مفاہمت کا ایک اہم طریقہ قرار دیا ۔قابل ذکر ہے کہ شہر تبریز کو ۲۰۱۸ء میں اسلامی ملکوں کے سیاحتی دارلحکومت کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔یہ تاریخی شہر خاص قدرتی جاذبیت اوردستکاری کی صنعتوں اور خاص موسیقی سے اپنی شناخت رکھتا ہے۔